اکتوبر 7, 2026

عمران خان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے، لندن سے ماہر ڈاکٹر بلایا گیا: طلال چوہدری

0
عمران خان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے، لندن سے ماہر ڈاکٹر بلایا گیا: طلال چوہدری

عمران خان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے، لندن سے ماہر ڈاکٹر بلایا گیا: طلال چوہدری

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بلڈ پریشر کے علاج کے لیے لندن سے ماہر ڈاکٹر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا، ان کی دوا تبدیل کی گئی اور اب بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔

طلال چوہدری کے مطابق عمران خان کے علاج کے لیے ایسے ڈاکٹر کا انتخاب کیا گیا جو برطانیہ اور پاکستان دونوں جگہ پریکٹس کرتا ہے، جبکہ عمران خان کی فیملی بھی ڈاکٹر سے مطمئن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں چھپائی جا رہی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار کے مطابق عمران خان کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوسکتی تھی اور اگر ایک اور نشست ہوتی تو نتیجہ سامنے آسکتا تھا۔

سلمان اکرم راجا کے مطابق مذاکرات کے دوران انہیں بتایا گیا تھا کہ عمران خان کا بلڈ پریشر معمول پر نہیں آرہا، جس کے بعد لندن سے ماہر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔

تاہم عطا اللہ تارڑ نے عمران خان کی صحت سے متعلق اطلاعات کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ اس کے برعکس رانا ثناء اللہ نے لندن سے ڈاکٹر بلائے جانے کی تصدیق کی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ علاج کے بعد عمران خان کا بلڈ پریشر نارمل اور آئیڈیل سطح پر آگیا ہے اور ان کی فیملی کو بھی علاج سے متعلق مکمل علم تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے