انگلش کاؤنٹی کرکٹر رابن داس پر خاتون سے زیادتی کے 2 مقدمات میں فردِ جرم عائد
انگلش کاؤنٹی کرکٹر رابن داس پر خاتون سے زیادتی کے 2 مقدمات میں فردِ جرم عائد
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسکانگلش کاؤنٹی کرکٹر رابن داس پر خاتون سے زیادتی کے 2 مقدمات میں فردِ جرم عائد
انگلش کاؤنٹی کرکٹر رابن داس پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے دو مقدمات میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق 24 سالہ رابن داس کو 23 جولائی 2026 کو زیادتی کے دو الزامات میں چارج کیا گیا، وہ 9 اکتوبر کو اِنر لندن کراؤن کورٹ میں پیش ہوں گے۔
برطانوی پولیس کے مطابق مقدمہ مارچ 2024 میں برکسٹن میں ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کی رپورٹ کے بعد شروع ہوا تھا، جبکہ رابن داس کو اگست 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ماہر افسران کی جانب سے مسلسل معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
رابن داس ایسیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ٹاپ آرڈر بیٹر ہیں۔ مقدمہ سامنے آنے کے بعد ایسیکس کلب نے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔ کلب نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے تک وہ مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔
رابن داس نے 2020 میں ایسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور اب تک 60 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔
