وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی، بڑے امریکی ٹی وی اداروں کا ٹرمپ کی کوریج سے احتجاجاً دستبرداری کا اعلان
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی، بڑے امریکی ٹی وی اداروں کا ٹرمپ کی کوریج سے احتجاجاً دستبرداری کا اعلان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی جانب سے تین بڑے خبر رساں اداروں کے صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا کے بڑے ٹی وی اداروں نے احتجاجاً صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوریج سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
فاکس نیوز میڈیا، اے بی سی نیوز، سی بی ایس نیوز، این بی سی نیوز اور سی این این نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام کا بنیادی حق ہے کہ اسے حکومت کے بارے میں درست اور آزاد معلومات حاصل ہوں۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی انتظامیہ کو محض تنقیدی رپورٹنگ کی بنیاد پر خبر رساں اداروں کو محدود نہیں کرنا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس کے ٹی وی صحافتی گروپ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی آئندہ کوریج میں حصہ نہیں لے گا اور اس کی جگہ کوئی متبادل گروپ بھی مقرر نہیں کیا جائے گا۔
سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں داخلے کے ان کے اجازت نامے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ تینوں اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ان اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس آزاد صحافت کے خلاف نہیں بلکہ ان کے بقول جھوٹی خبروں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔
