ستمبر 22, 2026

شہباز شریف کا حافظ نعیم الرحمٰن سے رابطہ، ملتان مارچ مؤخر کرنے کی درخواست

0
شہباز شریف کا حافظ نعیم الرحمٰن سے رابطہ، ملتان مارچ مؤخر کرنے کی درخواست

شہباز شریف کا حافظ نعیم الرحمٰن سے رابطہ، ملتان مارچ مؤخر کرنے کی درخواست

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو ٹیلیفون کرکے جماعت اسلامی کا ملتان مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمٰن کے ملتان پہنچنے پر ان سے رابطہ کیا اور مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم سے کہا کہ جماعت اسلامی کسی قسم کا امن و امان کا مسئلہ یا حکومت سے تصادم نہیں چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کے حق کے لیے نکلی ہے اور حکومت کو عوام کا یہ حق دینا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق حکومت کی درخواست پر مارچ مؤخر کیا بھی گیا تو جماعت اسلامی احتجاج کے حق سے دستبردار نہیں ہوگی۔ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست پر جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعد ردعمل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف سپر ٹرین مارچ ملتان پہنچ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے