ستمبر 12, 2026

ایلون مسک کی سابق اہلیہ کے سنگین الزامات، نئی دستاویزی فلم میں حیران کن انکشافات

0
ایلون مسک کی سابق اہلیہ کے سنگین الزامات، نئی دستاویزی فلم میں حیران کن انکشافات

ایلون مسک کی سابق اہلیہ کے سنگین الزامات، نئی دستاویزی فلم میں حیران کن انکشافات

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ٹیکنالوجی بزنس مین ایلون مسک ایک بار پھر شدید تنازع کی زد میں آگئے ہیں۔ ان کی سابق اہلیہ جسٹن ولسن نے ایلون مسک پر تحقیر آمیز رویے سمیت سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ انکشافات معروف فلم ساز ایلکس گبنی کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی دستاویزی فلم ’مسک‘ میں سامنے آئے ہیں۔ جسٹن ولسن نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک انہیں مسلسل غیر اہم اور کمتر محسوس کرواتے تھے اور ان کی خامیوں کی نشاندہی کرتے رہتے تھے۔

جسٹن ولسن نے اپنی شادی کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2000ء میں پہلی ڈانس پرفارمنس کے دوران ایلون مسک نے ان کے کان میں کہا تھا کہ اس رشتے میں اصل اختیار ان کے پاس ہے۔

سابق اہلیہ نے اپنی ٹرانس جینڈر بیٹی ویوین کے حوالے سے بھی ایلون مسک پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بیٹی کے ٹرانس جینڈر ہونے کا اعلان کرنے کے بعد ایلون مسک نے اس کی ہیلتھ انشورنس ختم کردی اور بعد ازاں تعلقات بہتر بنانے کی کوشش بھی نہیں کی۔

جسٹن ولسن نے مزید الزام لگایا کہ ایلون مسک خواتین کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے اور انہیں محض بچے پیدا کرنے والی مشینیں سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایلون مسک اور جسٹن ولسن کی شادی 2000ء میں ہوئی تھی اور 6 بچوں کی پیدائش کے بعد 2008ء میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

دوسری جانب ایلون مسک نے دستاویزی فلم میں شرکت نہیں کی اور اسے اپنے خلاف ’ہٹ پیس‘ قرار دیا ہے، جبکہ ان کے وکلا نے فلم میں کیے گئے دعوؤں پر قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے