ستمبر 10, 2026

خمیس مشیط میں سعودی شہری دفاع کا خطرے کا الرٹ جاری، 24 گھنٹوں میں چوتھی وارننگکے بعد واپس لے لیا گیا

0
خمیس مشیط میں سعودی شہری دفاع کا خطرے کا الرٹ جاری، 24 گھنٹوں میں چوتھی وارننگ کے بعد واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں شہری دفاع نے خطرے کا الرٹ جاری کرنے کے کچھ دیر بعد صورتحال معمول پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے وارننگ واپس لے لی۔ سعودی حکام کے مطابق یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس نوعیت کا چوتھا الرٹ تھا۔

سول ڈیفنس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقے میں جمع ہونے اور واقعات کی ویڈیوز بنانے سے گریز کریں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یمن کے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی شہروں، جن میں خمیس مشیط، ابہا اور جازان شامل ہیں، پر میزائل اور ڈرون حملوں میں شدت آئی ہے۔ حالیہ حملوں میں سعودی حکام کے مطابق 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔

رائٹرز کے مطابق حوثیوں کے حملوں میں خمیس مشیط کے قریب فوجی تنصیبات اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ سعودی قیادت میں اتحاد نے حملوں کے جواب میں کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے