ایشین گیمز سے قبل بھارت اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز
ایشین گیمز سے قبل بھارت اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم ایشین گیمز 2026ء سے قبل افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جس کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔
بھارتی آل راؤنڈر شیوم دوبے نے افغانستان کے خلاف سیریز کو ایشین گیمز کی تیاری قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم ہر سیریز مکمل توجہ اور جیت کے جذبے کے ساتھ کھیلتی ہے۔
شیوم دوبے کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف کھیلنا بھارتی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہوگا اور ٹیم سیریز جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایشین گیمز کے دوران بھارتی کرکٹرز کی رہائش سے متعلق بتایا کہ کھلاڑی منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ میں قیام کریں گے، جہاں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔
راجیو شکلا کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا میں اعلیٰ معیار کے ہوٹلز کی کمی کے باعث رہائش کا مسئلہ درپیش آیا، تاہم بورڈ اور کھلاڑی فراہم کردہ انتظامات سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی نے رہائش گاہ کی تصاویر اور ویڈیوز کا جائزہ لیا ہے اور انتظامات کھلاڑیوں کے لیے آرام دہ ہیں۔
