ستمبر 9, 2026

کینسر کے خلاف بھی ہاکی کے میدان کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا: محمد ثقلین

0
کینسر کے خلاف بھی ہاکی کے میدان کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا: محمد ثقلین

کینسر کے خلاف بھی ہاکی کے میدان کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا: محمد ثقلین

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور مضبوط دفاعی کھلاڑی محمد ثقلین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تقریباً 8 ماہ سے اورل کینسر کا مقابلہ کر رہے ہیں، تاہم اب علاج کے بعد دوبارہ معمول کی زندگی کی جانب واپس آ چکے ہیں۔

’محمد ثقلین نے بتایا کہ جب انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تو بیماری اسٹیج فور بی تک پہنچ چکی تھی۔ ان کے مطابق اس دوران ان کی 18 گھنٹے طویل سرجری ہوئی، جو ان کی زندگی کا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیماری کو عام نہیں کیا کیونکہ زندگی میں پہلے ہی بہت سی پریشانیاں موجود ہیں اور وہ اپنی وجہ سے دوسروں کی پریشانی میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

محمد ثقلین نے بتایا کہ اس وقت ان کی امیونوتھراپی جاری ہے اور وہ دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی نے انہیں مشکل حالات کا مقابلہ کرنا سکھایا اور جس طرح میدان میں حریف کے حملوں کا دفاع کیا، اسی طرح کینسر کے خلاف بھی مضبوط اعصاب کے ساتھ ڈٹے رہے۔

کینسر کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے محمد ثقلین جذباتی ہوگئے اور آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیمی فائنل اور فائنل میں شکست کی تکلیف انہیں کینسر کی تکلیف سے بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

محمد ثقلین نے مشکل حالات سے گزرنے والے افراد کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات زندگی کا حصہ ہیں، لیکن انسان کو ان کے سامنے ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تکلیف آنی ہے تو ڈٹ کر مقابلہ کریں، کمزور نہ پڑیں اور مضبوط رہیں، ورنہ آپ زندگی جی نہیں سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے