آسٹریلیا کا جنوبی افریقا کے دورے کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز کپتان برقرار
)آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 اکتوبر سے ڈربن میں شروع ہوگا۔
ااسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 اکتوبر سے ڈربن میں شروع ہوگا۔
مارنس لبوشین کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
اسکواڈ میں الیکس کیری، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، ناتھن لیون، مائیکل نیسر، میتھیو رنشا، بیو ویبسٹر اور کوپر کونولی بھی شامل ہیں۔ کوہنیمن، نیسر اور کونولی کی شمولیت حالیہ اسکواڈ کے مقابلے میں اہم تبدیلیاں ہیں۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 18 اکتوبر کو گکیبرہا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 27 اکتوبر سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
