60 سال کی عمر میں بھی سنگل ہوں، نئے رشتے کے لیے تیار نہیں: سلمان خان
60 سال کی عمر میں بھی سنگل ہوں، نئے رشتے کے لیے تیار نہیں: سلمان خان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ’بگ باس 20‘ کے گرینڈ پریمیئر میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 60 سال کی عمر میں بھی سنگل ہیں اور فی الحال کسی نئے رشتے میں آنے کے لیے تیار نہیں۔
6 ستمبر 2026 کو نشر ہونے والے گرینڈ پریمیئر میں سلمان خان ایک بار پھر ’بگ باس‘ کی میزبانی کرتے نظر آئے۔ پروگرام کے دوران انہوں نے مزاحیہ انداز میں ’بگ باس‘ سے مخاطب ہوکر کہا، ’’بگ باس، آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل۔‘‘
اس پر بگ باس نے کہا کہ وہ سنگل رہتے ہوئے خوش ہیں، جس کے جواب میں سلمان خان نے واضح کیا کہ وہ بھی فی الحال کسی نئے رشتے میں آنے کے لیے تیار نہیں۔
سلمان خان کی ازدواجی حیثیت اور رومانوی زندگی ’بگ باس‘ میں کئی مرتبہ گفتگو کا موضوع بن چکی ہے۔ اداکار ماضی میں بھی شادی سے متعلق سوالات کا سامنا کرتے رہے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ ان کی موجودہ سنگل زندگی انہیں خوش رکھتی ہے۔
ماضی میں سلمان خان کے نام ایشوریا رائے بچن، سومی علی، سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف سمیت متعدد اداکاراؤں کے ساتھ جوڑے جاتے رہے، تاہم ان میں سے بعض تعلقات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔
سلمان خان ماضی میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ عہد یا کمٹمنٹ سے خوفزدہ نہیں، بلکہ جب کسی چیز کا عہد کرتے ہیں تو اسے نبھاتے ہیں۔ انہوں نے خواتین کے احترام کو بھی اپنی ترجیح قرار دیا ہے۔
