ستمبر 4, 2026

لیڈی گاگا کی بغیر میک اپ ویڈیو وائرل، مداحوں نے قدرتی حسن کی تعریف کردی

0
لیڈی گاگا کی بغیر میک اپ ویڈیو وائرل، مداحوں نے قدرتی حسن کی تعریف کردی

لیڈی گاگا کی بغیر میک اپ ویڈیو وائرل، مداحوں نے قدرتی حسن کی تعریف کردی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ اپنی ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ لیڈی گاگا نے 3 ستمبر کو انسٹاگرام ریل میں اپنی قدرتی جلد دکھائی اور مداحوں کو اپنی مختصر بیوٹی روٹین سے آگاہ کیا۔

ویڈیو میں گلوکارہ نے اپنی خوبصورتی کے لیے ضروری سمجھی جانے والی تین چیزیں—کنسیلر، کونٹور اسٹک اور براؤن ٹون لپ لائنر—استعمال کرکے دکھائیں۔ انہوں نے اس روٹین کو اپنی "ہولی ٹرینیٹی” قرار دیا۔

ویڈیو میں لیڈی گاگا کی منگنی کی خوبصورت انگوٹھی بھی نمایاں رہی، جسے مداحوں نے خاص طور پر پسند کیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی قدرتی اور چمکتی ہوئی جلد کی بھی خوب تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے