کرغزستان کے صدارتی محل میں وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
کرغزستان کے صدارتی محل میں وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ صدارتی محل پہنچنے پر کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم کو صدارتی محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور کرغز صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، جس کے بعد کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔
تقریب کے دوران صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے وفد کے ارکان سے تعارف کرایا، جبکہ وزیراعظم نے بھی کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔
