ستمبر 2, 2026

امریکا، ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں

0
امریکا، ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں

امریکا، ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 87 سینٹ، یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 95.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 80 سینٹ، یعنی 0.89 فیصد اضافے سے 91.02 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ دونوں بینچ مارک تیل کی قیمتوں میں منگل کو بھی 4 ڈالر سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 7 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کے بعد قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 جبکہ آبنائے ہرمز کے قریب مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ جنوبی بندرگاہی شہر بندرعباس کے مشرق میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے