ستمبر 2, 2026

بادشاہ اور ایشا رِکھی کی خفیہ شادی کے چند ماہ بعد علیحدگی، دونوں نے راہیں جدا کرلیں

0
بادشاہ اور ایشا رِکھی کی خفیہ شادی کے چند ماہ بعد علیحدگی، دونوں نے راہیں جدا کرلیں

بادشاہ اور ایشا رِکھی کی خفیہ شادی کے چند ماہ بعد علیحدگی، دونوں نے راہیں جدا کرلیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ممبئی: بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ اور پنجابی اداکارہ و ماڈل ایشا رِکھی نے خفیہ شادی کے چند ماہ بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

دونوں نے 31 اگست کو انسٹاگرام پر ایک جیسے بیانات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علیحدگی کے اعلان کے بعد ایشا رِکھی ایک بار پھر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ایشا رِکھی کون ہیں؟
ایشا رِکھی کا تعلق پنجابی فلم انڈسٹری سے ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ انہوں نے 2013 میں فلم ’جٹ بوائز پٹ جٹاں دے‘ سے اداکاری کا آغاز کیا، جس کے بعد ’ہیپی گو لکی‘، ’میرے یار کمینے‘، ’واٹ دی جٹ!!‘ اور ’ارداس‘ سمیت متعدد پنجابی فلموں میں کام کیا۔

ایشا رِکھی نے 2018 میں فلم ’نوازادے‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا، جس میں ورون دھون، راگھو جویال اور پونیت پاٹھک سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔

بادشاہ سے کیسے ملاقات ہوئی؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ اور ایشا رِکھی کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کی جانب سے دی گئی پارٹی میں ہوئی تھی۔ موسیقی اور فلموں میں مشترکہ دلچسپی کے باعث دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔

اکتوبر 2022 میں بھارتی تفریحی ویب سائٹ پنک ولا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں تقریباً ایک سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔

بعد ازاں دونوں کی شادی کی تصاویر بھی سامنے آئیں، جن میں بادشاہ کو بھورے رنگ کے کُرتے اور سنہری صافے جبکہ ایشا رِکھی کو سرخ روایتی لباس میں دیکھا گیا۔ تصاویر میں دونوں کو شادی کی رسومات میں اہل خانہ کی موجودگی میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بادشاہ کی پہلی شادی بھی ختم ہوچکی ہے
ایشا رِکھی سے قبل بادشاہ کی شادی جاسمین مسیح سے ہوئی تھی، تاہم دونوں بعد میں طلاق کے ذریعے الگ ہوگئے تھے۔

ایشا رِکھی کے ساتھ بادشاہ کا تعلق کئی برس جاری رہنے کے بعد شادی تک پہنچا، لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور دونوں نے اب علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے