اگست 19, 2026

فلم کی شوٹنگ کے دوران کارتک آریان کے گھٹنے میں شدید چوٹ، سرجری متوقع

0
فلم کی شوٹنگ کے دوران کارتک آریان کے گھٹنے میں شدید چوٹ، سرجری متوقع

فلم کی شوٹنگ کے دوران کارتک آریان کے گھٹنے میں شدید چوٹ، سرجری متوقع

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکار کارتک آریان ہدایت کار کبیر خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ فلم کی شوٹنگ کے آخری دو دنوں میں پیش آیا، جب کارتک آریان اہم ایکشن مناظر کی عکس بندی کر رہے تھے۔ وہ ان مناظر کے لیے ایکشن کوچز کے ساتھ خصوصی تربیت بھی لے رہے تھے۔

پروڈکشن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کارتک آریان ممبئی کے فورٹس راہیجا اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے گھٹنے کی سرجری کیے جانے کا امکان ہے۔ سرجری کے بعد انہیں چند روز آرام کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ دوبارہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات شروع کر سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے