امریکا، جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں ایک ہفتہ قبل ختم کرنے کا فیصلہ
امریکا، جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں ایک ہفتہ قبل ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ جاری مشترکہ فوجی مشقیں مقررہ وقت سے تقریباً ایک ہفتہ قبل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کی سالانہ الچی فریڈم شیلڈ مشقیں اب 17 سے 21 اگست تک جاری رہیں گی، جبکہ پہلے ان کا شیڈول 27 اگست تک تھا۔
پینٹاگون کے مطابق مشقوں کے دورانیے اور دائرہ کار میں نمایاں کمی کی گئی ہے، تاہم فوجی تیاری اور تربیت کے بنیادی اہداف برقرار رہیں گے۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق مشترکہ مشقوں کا نیا شیڈول 17 سے 21 اگست تک ہے۔ مشقوں کے دوسرے مرحلے، جس میں جوابی کارروائی کی تربیت شامل تھی، کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل پینٹاگون کو جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں نمایاں طور پر کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
