اگست 16, 2026

میسی کے والد کے انتقال پر رونالڈو کا تعزیتی پیغام وائرل، 64 لاکھ سے زائد لائکس

0
میسی کے والد کے انتقال پر رونالڈو کا تعزیتی پیغام وائرل، 64 لاکھ سے زائد لائکس

میسی کے والد کے انتقال پر رونالڈو کا تعزیتی پیغام وائرل، 64 لاکھ سے زائد لائکس

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لزبن: ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی کے انتقال پر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے تعزیتی پیغام نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

لیونل میسی نے اپنے والد کے انتقال پر سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا، جس پر دنیا بھر سے کھلاڑیوں، مداحوں اور دیگر شخصیات نے تعزیتی پیغامات بھیجے۔

رونالڈو نے میسی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔ مختصر مگر دل کو چھو لینے والا یہ پیغام تیزی سے وائرل ہوگیا اور رپورٹس کے مطابق تین دن سے بھی کم عرصے میں اسے 64 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں، جس کے بعد یہ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا تبصرہ بن گیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے قبل بھی سب سے زیادہ لائکس والے تبصرے کا ریکارڈ رونالڈو ہی کے پاس تھا۔ انہوں نے 2024 میں کیلیان ایمباپے کو ریال میڈرڈ میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے تبصرہ کیا تھا، جسے 2025 کے اختتام تک 60 لاکھ سے زائد لائکس ملے تھے۔

رونالڈو کے نئے تعزیتی پیغام نے سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان کی غیر معمولی مقبولیت ثابت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے