بنگلہ دیشی ماڈل و اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی لاش گھر سے برآمد، پولیس کی تحقیقات جاری
بنگلہ دیشی ماڈل و اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی لاش گھر سے برآمد، پولیس کی تحقیقات جاری
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے سے ماڈل اور اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق رِدھی ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
وٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام کے مطابق ہسپتال پہنچنے پر پولیس نے اداکارہ کی لاش تحویل میں لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
