اگست 16, 2026

خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

0
خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)خاران: بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور جنگی سامان برآمد کیا گیا، جبکہ ان کے زیرِ استعمال 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے