اگست 13, 2026

عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

0
عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

عاقب جاوید کی اہلیہ، معروف شاعرہ اور مصنفہ فرزانہ عاقب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ ان کے مطابق عقبہ کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی۔ انہوں نے نوبیاہتا جوڑے اور دونوں خاندانوں کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔

شادی کی تصاویر میں عقبہ سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں نظر آئیں، جبکہ دولہا نے سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔

عقبہ عاقب کا تعلیمی پس منظر بھی قابلِ ذکر ہے۔ انہوں نے تقریباً 3 سے 4 سال قبل یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور بین الاقوامی صحافت میں ڈگری حاصل کی تھی۔

عاقب جاوید کی پاکستانی کرکٹ سے طویل وابستگی اور فرزانہ عاقب کی ادبی خدمات کے باعث یہ شادی سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنی۔ فرزانہ عاقب انگریزی ادب اور شاعری کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور اپنے فیس بک پیج کے مطابق وہ انگریزی شاعری کی تقریباً 70 کتابیں تصنیف کرچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے