اگست 13, 2026

’گٹر جنریشن‘ بیان پر کنگنا رناوت کی ایک بار پھر وضاحت، مخصوص نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا دعویٰ

0
’گٹر جنریشن‘ بیان پر کنگنا رناوت کی ایک بار پھر وضاحت، مخصوص نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا دعویٰ

’گٹر جنریشن‘ بیان پر کنگنا رناوت کی ایک بار پھر وضاحت، مخصوص نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارتی اداکارہ اور حکمران جماعت کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے اپنے متنازع ’گٹر جنریشن‘ بیان پر ایک بار پھر وضاحت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ان کا تبصرہ ملک کے تمام نوجوانوں کے لیے نہیں تھا، بلکہ ان مخصوص افراد کے لیے تھا جو خود کو ’کاکروچ‘ کہتے ہیں اور منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

کنگنا نے کہا کہ جو لوگ خود کو کاکروچ سمجھتے ہیں، ان کا تعلق گٹر سے جوڑنا ایک فطری بات ہے۔ ان کے مطابق ’گٹر جنریشن‘ کا طعنہ بھی مخصوص افراد اور خواتین کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے تبصرے کا بنیادی ہدف وہ نوجوان تھے جو نشے کی لت، جوئے اور شرط بازی کے ساتھ ساتھ ڈارک ویب کی جانب مائل ہیں۔

کنگنا رناوت نے نیٹ پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس اور ریلز کو بیہودہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت حال ہی میں فلم ’بھارت بھاگیا ودھاتا‘ میں نظر آئی ہیں، جسے 2005ء کے ممبئی حملوں کے دوران اسپتال کے عملے کی مبینہ سچی کہانی پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے