اگست 11, 2026

نمرہ خان کی معنی خیز پوسٹ، شادی اور خودپسند افراد سے متعلق اہم بات کہہ دی

0
نمرہ خان کی معنی خیز پوسٹ، شادی اور خودپسند افراد سے متعلق اہم بات کہہ دی

نمرہ خان کی معنی خیز پوسٹ، شادی اور خودپسند افراد سے متعلق اہم بات کہہ دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کراچی: پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان ایک بار پھر اپنی نجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

نمرہ خان گزشتہ کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، جبکہ ان کی ذاتی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔

اداکارہ اس سے قبل ایک مبینہ طور پر ناموافق ازدواجی تعلق سے گزر چکی ہیں، جس کے بعد انہوں نے اہلِ خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دوسری شادی کی خوشخبری سنائی تھی۔

ان تصاویر میں نمرہ خان خوش اور مطمئن دکھائی دی تھیں، تاہم کچھ عرصے بعد ان کے نئے رشتے میں بھی اختلافات سے متعلق خبریں سامنے آنے لگیں۔

حالیہ دنوں میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر متعدد معنی خیز پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کی ہیں۔ اپنی ایک اسٹوری میں نمرہ خان نے شادی کے حوالے سے خودپسند افراد کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ خودپسند افراد شادی اس لیے کرتے ہیں کیونکہ انہیں ’’غلام‘‘ چاہیے ہوتا ہے، حقیقی رفاقت یا ساتھ نہیں۔

نمرہ خان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم اداکارہ نے اس پوسٹ کے ذریعے کسی مخصوص شخص یا اپنے موجودہ رشتے کے بارے میں براہِ راست وضاحت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے