اگست 9, 2026

سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

0
سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ گیلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ممبئی پولیس کا کانسٹیبل گنیش رائٹے انتقال کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گنیش رائٹے جمعے کی شام تقریباً 6 بجے ڈیوٹی کے دوران طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی، جس پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم اور طبی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

یہ واقعہ سلمان خان کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے سخت انتظامات کے دوران پیش آیا ہے۔ 2024 میں اداکار کے قریبی دوست اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی کو ’وائی پلس‘ کیٹیگری میں اپ گریڈ کیا گیا تھا۔

سلمان خان کو گزشتہ کئی برسوں سے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کا سامنا رہا ہے۔ اپریل 2024 میں موٹر سائیکل سوار افراد نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ بھی کی تھی، جس کی تحقیقات میں اس واقعے کو لارنس بشنوئی کے نیٹ ورک سے جوڑا گیا۔

دوسری جانب فلمی محاذ پر سلمان خان ہدایت کار اپوروا لاکھیا کی آئندہ فلم ’ماتربھومی‘ میں نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے