اگست 9, 2026

لاہور میں میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند ہونے کا خدشہ

0
لاہور میں میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند ہونے کا خدشہ

لاہور میں میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور میں میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، نجی آپریٹر نے مزید بسیں چلانے سے معذرت کرلی۔

نجی آپریٹر کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عدالتی حکم کے باوجود 29 جولائی تک ایندھن کا انتظام نہیں کیا، جس کے باعث اب اپنے مالی وسائل سے میٹرو بس سروس جاری رکھنا ممکن نہیں۔

نجی آپریٹر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مالی مسائل سے متعلق حکام کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق معاملے پر آئندہ ہفتے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کیا جائے گا۔

میٹرو بس سروس بند ہونے کی صورت میں روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے