اگست 9, 2026

برازیل اور امریکا میں 2 ہیلی کاپٹر حادثات، مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک

0
برازیل اور امریکا میں 2 ہیلی کاپٹر حادثات، مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک

برازیل اور امریکا میں 2 ہیلی کاپٹر حادثات، مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)برازیل اور امریکا میں پیش آنے والے دو مختلف ہیلی کاپٹر حادثات میں مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ادارے اناطولیہ ایجنسی کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک ہیلی کاپٹر جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے خصوصی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ حادثہ مشہور سیاحتی مقام وسٹا چائنیسا کے قریب پیش آیا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کے زیرِ انتظام تھا جو سیاحوں کو فضائی سیر کراتی تھی۔ کولمبیا کی قونصل جنرل ڈیانا پائز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 افراد کولمبین سیاح ہو سکتے ہیں، تاہم شدید جھلسنے کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کو بھی دشوار گزار اور گھنے جنگلات کے باعث جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب امریکا کی ریاست یوٹاہ میں جنگلاتی آگ بجھانے کے مشن پر مامور ایک ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

یوں برازیل اور امریکا میں پیش آنے والے دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے