اگست 8, 2026

تمباکو نوشی اور زیادہ نمک سے پرہیز ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کر سکتا ہے، تحقیق

0
تمباکو نوشی اور زیادہ نمک سے پرہیز ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کر سکتا ہے، تحقیق

تمباکو نوشی اور زیادہ نمک سے پرہیز ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کر سکتا ہے، تحقیق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ ڈیمنشیا (ذہنی تنزلی) کے خطرے کو کم کرنے کے لیے تمباکو نوشی سے پرہیز، نمک کا کم استعمال، بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنا اور خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھنا نہایت اہم ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص درمیانی عمر میں بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول میں رکھے اور سگریٹ نوشی سے گریز کرے تو ڈیمنشیا کے آغاز کو تقریباً 13 سال تک مؤخر کیا جا سکتا ہے۔

نیو یارک یونیورسٹی کے محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ خواتین میں مردوں کے مقابلے میں ڈیمنشیا نسبتاً دیر سے ظاہر ہوتا ہے، چاہے دیگر خطرے کے عوامل موجود ہوں۔

ماہرین کے مطابق ڈیمنشیا کے زیادہ تر کیسز 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں سامنے آتے ہیں اور اس عمر کے بعد ہر پانچ سال میں اس بیماری کا خطرہ تقریباً دگنا ہو جاتا ہے۔ تاہم سائنسی شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر اس بیماری کے خطرے میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ ورزش، متوازن غذا، مناسب جسمانی وزن برقرار رکھنے، تمباکو نوشی سے اجتناب اور بلڈ پریشر و شوگر کو قابو میں رکھنے سے نہ صرف ڈیمنشیا کے خطرے میں 45 فیصد سے زائد کمی ممکن ہے بلکہ اس کے آغاز کو ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے تک مؤخر کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے