مدینہ منورہ: اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں
مدینہ منورہ: اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں
اسلام آباد(سعدعمرسے)مدینہ منورہ: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی، جہاں انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا اور نوافل ادا کیے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
دورۂ مدینہ منورہ کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے جبلِ اُحد کا بھی دورہ کیا اور حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی۔