ویمنز ٹی20 ایشیا کپ اگست میں یو اے ای میں ہونے کا امکان
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ اگست میں یو اے ای میں ہونے کا امکان
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ 2026 کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں انعقاد کا امکان ہے، جبکہ شریک ٹیموں کو غیر رسمی طور پر مجوزہ تاریخوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جلد ٹورنامنٹ کے وینیو اور مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گی، تاہم ایونٹ کے یو اے ای میں ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلا جا سکتا ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، نیپال، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ ویمنز ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر چکا ہے، جس میں ہرمن پریت کور کو ایک بار پھر ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
