ایران پر حملہ مؤخر ہونے کا اثر، عالمی منڈی میں تیل 4 ڈالر سے زائد سستا
ایران پر حملہ مؤخر ہونے کا اثر، عالمی منڈی میں تیل 4 ڈالر سے زائد سستا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4.01 ڈالر سستا ہو کر 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں ممکنہ کمی کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملوں اور تہران کی فورسز کی جانب سے عمان کے قریب متعدد آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا تھا۔
