وزیراعظم کی اوگرا کو تیل و گیس کے شعبے میں ڈیجیٹل نگرانی کا نظام فعال کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی اوگرا کو تیل و گیس کے شعبے میں ڈیجیٹل نگرانی کا نظام فعال کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو تیل و گیس کے شعبے میں مکمل شفافیت یقینی بنانے، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں سے متعلق پالیسی سفارشات پیش کی گئیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پیش کی گئی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔
شہباز شریف نے زور دیا کہ تیل و گیس کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت کو فروغ دیا جائے تاکہ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور دیگر بے ضابطگیوں کا مؤثر سدباب ممکن بنایا جا سکے۔
