اگست 1, 2026

اوگرا نے اگست 2026 کے لیے ایل پی جی مہنگی کر دی

0
اوگرا نے اگست 2026 کے لیے ایل پی جی مہنگی کر دی

اوگرا نے اگست 2026 کے لیے ایل پی جی مہنگی کر دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست 2026 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے فی کلو 13 روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ یہ 241 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر 152 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3,001 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل گھریلو سلنڈر 2,849 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 585 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 11,546 روپے ہو گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 10,961 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2026 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی حالیہ دنوں کے دوران مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث صارفین پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے