جولائی 30, 2026

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا، بیرونی مالی پوزیشن مزید مستحکم

0
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا، بیرونی مالی پوزیشن مزید مستحکم

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا، بیرونی مالی پوزیشن مزید مستحکم

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے، جس کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ نے بھی کر دی۔ ذرائع کے مطابق یہ مالی سہولت دراصل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فراہم کی گئی تھی، جس کی ابتدائی مدت تین ماہ تھی، تاہم اب اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق قرض رول اوور ہونے سے پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے، جبکہ 5 ارب ڈالر کے مجموعی رول اوور انتظامات سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوا اور بیرونی قرضوں کی فوری ادائیگیوں میں حکومت کو ریلیف ملا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کے پاکستان میں مجموعی ڈپازٹس 8 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جو دونوں ممالک کے مضبوط اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئی ہیں، جبکہ غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بھی تقریباً نصف ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان جولائی میں 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کر چکا ہے، تاہم سعودی عرب کی جانب سے قرض رول اوور کیے جانے سے ملکی معیشت کو اہم مالی سہارا ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے