جولائی 30, 2026

2027 سے 2030 تک چار سالہ حج پالیسی منظور، 10 فیصد پیشگی ادائیگی پر پسند کے سال حج کی سہولت

0
2027 سے 2030 تک چار سالہ حج پالیسی منظور، 10 فیصد پیشگی ادائیگی پر پسند کے سال حج کی سہولت

2027 سے 2030 تک چار سالہ حج پالیسی منظور، 10 فیصد پیشگی ادائیگی پر پسند کے سال حج کی سہولت

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے 2027 سے 2030 تک کی چار سالہ حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت عازمین حج صرف 10 فیصد پیشگی رقم جمع کرا کے ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ کے ذریعے اپنی پسند کے سال حج کی رجسٹریشن کرا سکیں گے، جبکہ باقی رقم اقساط میں شرعی اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرائی جائے گی۔

پالیسی کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں مختلف دورانیے کے متعدد پیکیجز متعارف کرائے جائیں گے، جبکہ رہائش، ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ، فضائی سفر اور سامان کی ترسیل کے لیے 3 سے 4 سالہ معاہدے کیے جا سکیں گے تاکہ انتظامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں۔

سیکریٹری مذہبی امور ابرار احمد کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایک سال سے زائد مدت کی حج پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، جس کا مقصد سعودی عرب کی ٹائم لائنز کے مطابق پیشگی منصوبہ بندی اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ 60 فیصد جبکہ نجی حج اسکیم کا کوٹہ 40 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ نجی حج کمپنیوں کے لیے پورٹل پر رجسٹریشن، نگرانی اور آڈٹ لازمی ہوگا۔ آئندہ حج کے لیے سرکاری حج اسکیم کے اخراجات کا تخمینہ 12 سے 13 لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے