نیتن یاہو: صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ایران سرفہرست ہوگا
نیتن یاہو: صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ایران سرفہرست ہوگا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ہونے والی ملاقات میں ایران کا معاملہ سرفہرست ہوگا۔
امریکا روانگی سے قبل جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں خطے کو درپیش تمام اہم امور پر بات چیت ہوگی، تاہم ایران کا موضوع اولین ترجیح ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا واضح مقصد اپنی سلامتی کو یقینی بنانا، اپنی طاقت کو مضبوط کرنا اور خطے میں امن کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینا ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اسرائیل کے قریبی حامی لنزے گراہم کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کریں گے۔
