جولائی 25, 2026

یومیہ قیمتوں کے نظام کے بعد ایک ہفتے میں پیٹرول 20.81 اور ڈیزل 55.36 روپے فی لیٹر مہنگا

0
یومیہ قیمتوں کے نظام کے بعد ایک ہفتے میں پیٹرول 20.81 اور ڈیزل 55.36 روپے فی لیٹر مہنگا

یومیہ قیمتوں کے نظام کے بعد ایک ہفتے میں پیٹرول 20.81 اور ڈیزل 55.36 روپے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ بنیادوں پر تعین کرنے کے فیصلے کے بعد ایک ہفتے کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب تک پیٹرول مجموعی طور پر 20 روپے 81 پیسے جبکہ ڈیزل 55 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق 18 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ اس کے بعد 21 جولائی کو پیٹرول 35 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

22 جولائی کے لیے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، جبکہ 23 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

24 جولائی کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اوگرا عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین یومیہ بنیادوں پر کرے گی۔

تازہ اضافے کے بعد ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے