فلم ‘مکھو’ کے سیٹ کی ویڈیو وائرل، سنگیتا کے ہدایات دینے کے انداز پر سوشل میڈیا تقسیم
فلم 'مکھو' کے سیٹ کی ویڈیو وائرل، سنگیتا کے ہدایات دینے کے انداز پر سوشل میڈیا تقسیم
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کار سنگیتا اپنی نئی فلم ‘مکھو’ کے ذریعے ہدایت کاری میں واپسی کر رہی ہیں۔ فلم میں صائمہ نور، میرا اور معمر رانا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کے سیٹ سے مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سے ایک حالیہ ویڈیو میں سنگیتا اداکار معمر رانا کو ایک رومانوی منظر کی شوٹنگ کے لیے ہدایات دیتی نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ بعض صارفین نے ہدایت دینے کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس پر طنزیہ تبصرے بھی کیے۔
دوسری جانب کئی صارفین کا کہنا ہے کہ مختصر ویڈیو کلپ کی بنیاد پر کسی فلم یا ہدایت کار کے کام کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا درست نہیں، کیونکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار کی جانب سے اداکاروں کو مختلف انداز میں رہنمائی فراہم کرنا ایک معمول کا حصہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ‘مکھو’ کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
