جولائی 24, 2026

ندیم عمر تیسری بار بلا مقابلہ آر سی اے کراچی کے صدر منتخب، ہیٹ ٹرک مکمل

0
ندیم عمر تیسری بار بلا مقابلہ آر سی اے کراچی کے صدر منتخب، ہیٹ ٹرک مکمل

ندیم عمر تیسری بار بلا مقابلہ آر سی اے کراچی کے صدر منتخب، ہیٹ ٹرک مکمل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ندیم عمر ایک بار پھر بلا مقابلہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کراچی کے صدر منتخب ہو گئے، جبکہ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے کہ انہوں نے اس عہدے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آر سی اے کراچی کے انتخابات میں ندیم عمر پینل نے بھرپور کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام 15 ووٹ اپنے نام کیے۔ ندیم عمر نے 15 ووٹ حاصل کرکے آئندہ تین سال کے لیے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ندیم عمر نے مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب جیت کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

دوسری جانب سیکریٹری کے امیدوار علی حسین بھی تمام 15 ووٹ حاصل کرکے آئندہ تین سال کے لیے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے سیکریٹری منتخب ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے