جولائی 23, 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 6 روز میں ڈیزل 52.19 اور پٹرول 16.76 روپے فی لیٹر مہنگا

0
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 6 روز میں ڈیزل 52.19 اور پٹرول 16.76 روپے فی لیٹر مہنگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 6 روز میں ڈیزل 52.19 اور پٹرول 16.76 روپے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے رد و بدل نے عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 20 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈیزل 354.35 روپے سے بڑھ کر 375.04 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

اسی عرصے میں پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگرچہ گزشتہ تین روز میں ایک موقع پر پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کی کمی کی گئی، تاہم مجموعی طور پر اس کی قیمت 315.80 روپے سے بڑھ کر 327.12 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

یوں مجموعی طور پر گزشتہ 6 روز کے دوران ڈیزل 52 روپے 19 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول 16 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے، جس سے مہنگائی کے مزید بڑھنے اور عوامی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے