سنگیتا کا نعیمہ بٹ سے متعلق بڑا انکشاف، فلم سے نکالنے کی وجہ بتا دی
سنگیتا کا نعیمہ بٹ سے متعلق بڑا انکشاف، فلم سے نکالنے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ہدایتکار سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم ‘مکھو’ سے انہیں ان کے رویے کے باعث الگ کر دیا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سنگیتا نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں فلم ‘مکھو’ کے لیے نعیمہ بٹ کو کاسٹ کیا گیا تھا، تاہم معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔
سنگیتا کے مطابق نعیمہ بٹ فلم کی کاسٹ اور دیگر معاملات پر انہیں مشورے دیتی تھیں، جس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایسے حالات میں کام نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نعیمہ بٹ سے ایڈوانس رقم واپس کرنے کو کہا، جس کے بعد اداکارہ نے رقم واپس کر دی اور انہیں فلم سے الگ کر دیا گیا۔
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ انڈسٹری میں پانچ دہائیوں سے کام کر رہی ہیں، اس لیے ایک نئی اداکارہ کی جانب سے ہدایتکاری کے معاملات میں مداخلت انہیں مناسب نہیں لگی۔ ان کے بقول، نعیمہ بٹ کو فلم میں ایک مضبوط کردار دیا جا رہا تھا، لیکن مبینہ طور پر ان کے "نخروں” کے باعث انہیں کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تاہم، نعیمہ بٹ کی جانب سے سنگیتا کے ان دعوؤں پر تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
