جولائی 22, 2026

سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے

0
سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے

سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سابق قومی کپتان اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق عامر وحید صدیقی گزشتہ روز عمان میں انتقال کر گئے، جہاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپردِ خاک بھی کر دیا گیا۔

مرحوم کراچی ریجن کرکٹ کی معروف شخصیت ضیاء صدیقی کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کے انتقال پر کرکٹ حلقوں، عزیز و اقارب اور دوستوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے