جولائی 20, 2026

ورلڈ کپ: انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

0
ورلڈ کپ: انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ورلڈ کپ: انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)میامی: فٹبال ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔

انگلینڈ کی ٹیم کپتان ہیری کین سمیت سات تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری اور آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ تیسرے منٹ میں ڈیکلن رائس نے گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلائی، جبکہ کونسا نے 18ویں، ساکا نے 37ویں اور انجری ٹائم میں مزید گول کرکے پہلے ہاف کے اختتام تک اسکور 4-0 کر دیا۔

دوسرے ہاف میں فرانس نے شاندار واپسی کی کوشش کی۔ کائلیان ایم باپے نے دو جبکہ بارکولا اور عثمان دیمبیلے نے ایک، ایک گول اسکور کیا، تاہم انگلینڈ کی جانب سے ساکا نے پنالٹی پر اپنا تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ جوڈ بیلنگھم نے آخری لمحات میں چھٹا گول داغ کر ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔

انگلینڈ نے مقابلہ 4-6 سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں سب سے زیادہ، یعنی 10 گول ہونے کا نیا ریکارڈ بھی بن گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے