بابر اعظم کا گیری سوبرز کے انتقال پر اظہارِ افسوس، "کرکٹ نے اپنا عظیم ستارہ کھو دیا”
بابر اعظم کا گیری سوبرز کے انتقال پر اظہارِ افسوس، "کرکٹ نے اپنا عظیم ستارہ کھو دیا"
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ "گیری” سوبرز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ "کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔ گیری سوبرز نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ انہوں نے یہ دکھایا کہ اس کھیل میں کیا کچھ ممکن ہے۔”
بابر اعظم نے کہا کہ گیری سوبرز کی غیرمعمولی مہارت سے کئی نسلوں نے سیکھا اور آنے والی نسلیں بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور ویسٹ انڈیز کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راؤنڈر اور کرکٹ کی تاریخ کے ممتاز ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے سر گارفیلڈ "گیری” سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، جس پر دنیا بھر کی کرکٹ شخصیات اور شائقین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
