ستمبر 3, 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں، پیٹرول 316.15 اور ڈیزل 354.35 روپے فی لیٹر

0
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں، پیٹرول 316.15 اور ڈیزل 354.35 روپے فی لیٹر

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں، پیٹرول 316.15 اور ڈیزل 354.35 روپے فی لیٹر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق نئی قیمتیں 18 سے 20 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی۔

دوسری جانب اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 276 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی بدستور نافذ رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے