جولائی 16, 2026

عالمی تیل بحران: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے کی تجویز

0
عالمی تیل بحران: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے کی تجویز

عالمی تیل بحران: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے کی تجویز

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے اصلاحات کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، جن کی منظوری کے بعد قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے موجودہ قیمتوں کے تعین کے نظام میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 79 ڈالر جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل 86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت بھی 83 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔ چند ہفتے قبل یہی قیمتیں بالترتیب 68 اور 71 ڈالر فی بیرل کے قریب تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک عالمی قیمتوں میں اضافے سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ہونے والے اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین سمیت مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی، جن کی روشنی میں آئندہ کا لائحۂ عمل طے کیا جائے گا۔

ادھر ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار ہے۔ ایرانی فوج کے سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ یا دھمکیوں کے ذریعے نہیں کھلے گی، جبکہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا معاہدوں کی مبینہ خلاف ورزی کو قبول نہیں کرے گا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے