امریکا کے ایران پر مزید حملے، بندر عباس، قشم اور جاسک میں دھماکوں کی آوازیں
امریکا کے ایران پر مزید حملے، بندر عباس، قشم اور جاسک میں دھماکوں کی آوازیں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران کے جنوبی شہروں بندر عباس، قشم اور جاسک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی فوج کے مطابق کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے آزادانہ گزرنے والے تجارتی اور شہری جہازوں کو درپیش خطرات کو کم کرنا اور ایران کی حملہ آور صلاحیت کو مزید محدود کرنا ہے۔
امریکی عسکری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر فائرنگ کی، جس کے بعد امریکی لڑاکا طیارے نے ایران کا ایک کروز میزائل اور ایک ڈرون مار گرایا۔
دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے ان امریکی دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر صورتحال مزید بگڑی تو اس کے اثرات عالمی تجارت، توانائی کی سپلائی اور تیل کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
