جولائی 14, 2026

امریکا-ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل 3 فیصد مہنگا، آبنائے ہرمز پر خدشات بڑھ گئے

0
امریکا-ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل 3 فیصد مہنگا، آبنائے ہرمز پر خدشات بڑھ گئے

امریکا-ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل 3 فیصد مہنگا، آبنائے ہرمز پر خدشات بڑھ گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2.67 ڈالر اضافے کے بعد 78.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ مجموعی طور پر خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے، جس سے عالمی سپلائی پر دباؤ اور قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق دنیا بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے، اسی لیے اس اہم بحری راستے کی صورتحال عالمی توانائی مارکیٹ کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی اور شہری جہازوں کو درپیش خطرات کم کرنا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی طویل عرصے تک برقرار رہی تو اس کے اثرات صرف تیل کی قیمتوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی معیشت، توانائی کے اخراجات اور مہنگائی پر بھی نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے