جولائی 8, 2026

امریکا نے ایران پر تیل کی فروخت سے متعلق پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں، تہران کی شدید مذمت

0
امریکا نے ایران پر تیل کی فروخت سے متعلق پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں، تہران کی شدید مذمت

امریکا نے ایران پر تیل کی فروخت سے متعلق پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں، تہران کی شدید مذمت

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: امریکا نے ایران کو تیل فروخت کرنے کی دی گئی مہلت کم کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے اور موجودہ صورتحال کا ذمہ دار بھی امریکا ہے۔

امریکا نے مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کو 21 اگست تک تیل فروخت کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم امریکی محکمہ خزانہ نے اس مدت کو کم کرکے 17 جولائی تک محدود کر دیا ہے۔

امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ نئی پابندیاں آبنائے ہرمز میں ہونے والے حملوں کے تناظر میں عائد کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے