جولائی 7, 2026

زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید

0
زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید

زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کوئٹہ: زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ایس پی زیارت کے مطابق دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان گزشتہ رات سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کر دی گئی ہیں۔

شہداء میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین اور ایس ایچ او کواس صحبت خان بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے