جولائی 4, 2026

خون میں شوگر متوازن رکھنے کے آسان طریقے، ماہرین نے مفید تجاویز دے دیں

0
خون میں شوگر متوازن رکھنے کے آسان طریقے، ماہرین نے مفید تجاویز دے دیں

خون میں شوگر متوازن رکھنے کے آسان طریقے، ماہرین نے مفید تجاویز دے دیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں شوگر کی سطح نارمل رکھنے کے لیے متوازن غذا، مناسب اوقات میں کھانا اور صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنا نہایت ضروری ہے، جس سے جسمانی توانائی برقرار رہتی ہے، میٹھا کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے اور ذیابیطس سمیت دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ بھی کم ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزمرہ غذا میں پروٹین، فائبر، ثابت اناج اور سبزیوں کو شامل کیا جائے، جبکہ میٹھی اشیا اور اضافی چینی سے حتیٰ الامکان پرہیز کیا جائے۔ اس کے علاوہ کم گلیسیمک انڈیکس والی غذاؤں کا استعمال خون میں شوگر کو بتدریج بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔

طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ جاگنے کے دو گھنٹے کے اندر ناشتہ کیا جائے، کھانے کے دوران پہلے سبزیاں، پھر پروٹین اور صحت مند چکنائیاں، جبکہ آخر میں کاربوہائیڈریٹس استعمال کیے جائیں۔ ہر تین سے چار گھنٹے بعد مناسب مقدار میں کھانا کھانا بھی مفید ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر پھل کے ساتھ بادام یا پنیر بطور اسنیک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد تقریباً 10 منٹ چہل قدمی، ہفتے میں کم از کم تین بار پٹھوں کو مضبوط بنانے والی ورزشیں اور مجموعی طور پر 150 منٹ ہفتہ وار جسمانی سرگرمی شوگر کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے معیاری نیند، ذہنی دباؤ میں کمی، مناسب مقدار میں پانی پینے اور خون میں شوگر کی سطح باقاعدگی سے چیک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ماہرین نے زور دیا ہے کہ ذیابیطس کے مریض اپنی غذا یا روزمرہ معمولات میں کسی بھی بڑی تبدیلی سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے