جون 30, 2026

الزائمر کے علاج کی نئی امید، تحقیق میں یادداشت کی خرابی کی ایک اور اہم وجہ سامنے آگئی

0
الزائمر کے علاج کی نئی امید، تحقیق میں یادداشت کی خرابی کی ایک اور اہم وجہ سامنے آگئی

الزائمر کے علاج کی نئی امید، تحقیق میں یادداشت کی خرابی کی ایک اور اہم وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)جاپان اور امریکا کے محققین نے الزائمر کی بیماری سے متعلق ایک اہم تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دماغ میں ڈوپامین کی کمی بھی یادداشت کی خرابی کی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہے، جس سے علاج کے نئے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

طبی جریدے نیچر نیورو سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اب تک الزائمر پر ہونے والی زیادہ تر تحقیق دماغ میں ایمائلوئیڈ بیٹا پلیکس اور ٹاؤ پروٹین کی گانٹھوں پر مرکوز رہی، تاہم ان بنیادوں پر تیار کیے گئے علاج یادداشت کی بحالی میں محدود کامیابی حاصل کر سکے ہیں۔

محققین کے مطابق ان کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈوپامین کے نظام میں خرابی بھی الزائمر کے مریضوں میں یادداشت کی کمزوری کی ایک اہم، مگر اب تک نظر انداز کی جانے والی وجہ ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر دماغ میں ڈوپامین کی سرگرمی کو بحال کیا جا سکے تو اس سے الزائمر کے مریضوں کی یادداشت اور دیگر ذہنی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لیے نئی علاجی حکمت عملی تیار کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت الزائمر کے علاج سے متعلق مستقبل کی تحقیق کے لیے نئی راہیں کھول سکتی ہے، تاہم اس طریقۂ علاج کی مؤثریت ثابت کرنے کے لیے مزید سائنسی تحقیق اور طبی آزمائشیں ضروری ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے